بہترین معاشی کارکردگی میں خیبر پختونخوا سب سے آگے

KPK

وفاقی وزارت خزانہ نے صوبوں کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق بہترین معاشی کارکردگی میں خیبر پختونخوا سب سے آگے ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا نے وفاق کو 103 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا ہے۔ وفاقی رپورٹ کے مطابق اس کے برعکس جولائی تا ستمبر پنجاب حکومت کا خسارہ 160 ارب روپے رہا۔

خیبر پختونخوا کی آمدن 316 ارب روپے رہی جبکہ اخراجات 212 ارب روپے کے تھے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 10 ارب روپے کے خسارے کے مقابلے میں نمایاں بہتری ہے۔

دوسری جانب پنجاب کا خسارہ 160 ارب روپے رہا، جس کی آمدن 866 ارب روپے اور اخراجات 1026 ارب روپے رہے۔ اس کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پنجاب کا خسارہ 28 ارب روپے تھا۔

سندھ کی معاشی کارکردگی میں بھی بہتری دیکھی گئی۔ جولائی تا ستمبر سندھ نے 131 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا، اس کی آمدن 568 ارب روپے اور اخراجات 437 ارب روپے رہے، جبکہ پچھلے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سندھ کا سرپلس 19 ارب روپے تھا۔

بلوچستان نے 85 ارب روپے کا سرپلس دیا، اس کی آمدن 168 ارب اور اخراجات 83 ارب روپے رہے۔ تاہم، گزشتہ مالی سال میں بلوچستان کا سرپلس 171 ارب روپے تھا، جو رواں سال کے مقابلے میں زیادہ تھا۔

یہ رپورٹ چاروں صوبوں کی مالی کارکردگی میں بہتری اور کچھ کمی کے پہلوؤں کی عکاسی کرتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے