بانی پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمینٹ سے مذاکرت چاہتے ہیں، خواجہ آصف

khawaja asif

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پہلے بھی دو مرتبہ حملہ آور ہوئی تھی، دونوں مرتبہ ان کے لیڈر ورکرز کو چھوڑ کر خود ہی بھاگ گئے تھے، ان کی پارٹی کے لوگ ڈبل ایجنٹ بنے ہوئے ہیں۔

خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت یہ سب رنگ باز ہیں اور جھوٹ بولتےہیں، اس مرتبہ بھی آئیں گے تو شکست کھائیں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میری درخواست ہے پی ٹی آئی کی لیڈر شپ اپنے بچے بھی لائے، اپنے بچوں کو آگے لگائیں وہ لیڈ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور بھٹو خاندانوں پر بھی آزمائشیں آئیں، یہ لوگ آسمان سے تو نہیں اترے، مجھ پر، میری بیوی اور بیٹے پر بھی مقدمات بنے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاسی سطح پر مذاکرات نہیں چاہتے، با نی پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرت چاہتےہیں، ان کی پارٹی کے لوگ ڈبل ایجنٹ بنے ہوئے ہیں۔

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ ہماری مذاکرات کی آفر ہر وقت موجود ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے