پی ٹی آئی لاہور کی نئی حکمت عملی ، اسلام آباد روانگی کا اعلان

PTI

پاکستان تحریک انصاف لاہور کی قیادت کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی ہے، صدر پی ٹی آئی لاہورنے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جیسے ہی راستے کھولے گی، ہم ڈی چوک اسلام آباد کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔

صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے راستے آج کھلیں کل یا پرسوں، ہم اسلام آباد ضرور جائیں گے، پولیس نے بتی چوک سے ہمارے 700 کارکنان گرفتارکر لئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر لاہور کے تمام داخلی وخارجی راستے بند ہیں، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، لاہور لٹن روڈ پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم ہوا، جس کے بعد متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 150 سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اسے حراست میں لیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے