اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام تعلیمی ادارے کل بند رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام تعلیمی ادارے کل بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کا اطلاق اسلام آباد کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
ادھر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ راولپنڈی کے تمام تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے۔ کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ امن و امان کے پیش نظر کیا گیا۔
راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کا اطلاق تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تعلیمی اداروں کو موجودہ صورتحال کے باعث بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔