پی ٹی آئی آج دیوالیہ ہوگئی، عوام نے مسترد کردیا، مریم اورنگزیب
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب اور لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہوگیا، عوام نے مسترد کردیا۔
انکے مطابق کہا گیا تھا کہ گھر کا معاملہ گھر میں ہی طے کرلیں۔ پنجاب کے عوام پاکستان اور پنجاب کی ترقی کے ساتھ ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا ’الجہاد‘ فساد اور فتنہ کی نذر ہوگیا، بشریٰ بی بی اور علیمہ باجی دونوں غائب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جلد علی امین گنڈاپور کے غائب ہونے کی خبر آئے گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ فتنہ جیل میں بند ہے، پہلے ملک لوٹنے پر تھا، اب فساد پھیلانے پر۔
انکا کہنا تھا کہ آدھا انقلاب، انقلاب سے پہلے گرفتار ہوگیا۔ آدھا بھاگ گیا۔ آج کے بعد انقلاب کا تماشہ بند ہوگا لیکن ہیں بڑے بےشرم، اِن کا کوئی پتہ نہیں۔