جس دن مریم نواز کا حساب ہوگا وہ قوم کی فتح کا دن ہوگا، بیرسٹر سیف

barrister saif

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جس دن مریم نواز کا حساب ہوگا وہ دن پاکستانی قوم کی فتح کا دن ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی اورپنجاب حکومت نے بیلا روس کے صدر کے سامنے پاکستانی جمہوریت کا پردہ چاک کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کو معصوم ثابت کرنے کی کوشش بند کی جائے، پاکستانی قوم ان حکمرانوں کے چنگل سے حقیقی آزادی چھین کر رہے گی۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے وزیراعلی پنجاب نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ جلاؤ گھیراؤ کی بات کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی۔سیاسی گند کو پنجاب اور پاکستان کی سیاست سے صاف کرنا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج ایک تاریخی منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا۔ اور پوری ٹیم نے بہت محنت سے کام کیا۔ چند ماہ کے اندر پورے پنجاب میں صفائی کا مربوط نظام بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے دور میں پنجاب میں بہت ترقی ہوئی تھی۔ اور اب دوبارہ سے پنجاب میں بہتری آنا شروع ہوئی ہے۔ پنجاب کو صاف ستھرا رکھنا صرف حکومت کا کام نہیں۔ بلکہ ہمارے ذمہ داری ہے کہ پنجاب کی ہر گلی ہر محلہ صاف ہو۔

مریم نواز نے کہا کہ 2018 میں شہباز شریف پنجاب کو مؤثر حالت میں چھوڑ کر گئے۔ لیکن جب میں نے وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تو شہباز شریف کا ترقی کرتا صوبہ نہیں ملا۔ تاہم اب پنجاب کے شہروں اور گاؤں میں یکساں صفائی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ  اور پی ٹی آئی کی جانب سے بار بار کال دی گئی تو کوئی پنجاب سے نہیں نکلا۔ جلاؤ گھیراؤ کی بات کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی۔ جبکہ سلمان اکرم راجہ نے کہا لاہور کی سڑکوں پر ہوں کسی کو جمع نہیں ہونے دیا جا رہا۔ جب کوئی باہر نکلا ہی نہیں تو کوئی نظر کیسے آتا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے