مریم نواز نے جیلانی پارک میں گل داؤدی کی سالانہ نمائش کا افتتاح کردیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جیلانی پارک میں ”گل داؤدی” کی سالانہ نمائش کا افتتاح کیا، بعد ازاں انھوں نے پھولوں کی مختلف اقسام کا مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر مریم نواز کو زیتون کے مقامی پودے بھی دکھائے گئے، مریم نواز اور دیگر مہمانوں نے الیکٹرک کارٹ میں سواری بھی کی۔
نمائش جیلانی باغ میں 10 روز تک جاری رہے گی، نمائش میں 200 کے قریب نایاب اور منفرد اقسام کے گل داؤدی رکھے گئے ہیں۔
نمائش میں روزانہ لائٹ شو بھی پیش کیا جائے گا، اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پھول امن اور محبت کی علامت ہیں، شہری نمائش دیکھنے ضرور آئیں۔