ہم کسی ملک کے اندر مداخلت پر یقین نہیں رکھتے، اسد قیصر

1426395_6330251_Asad_Q_updates (1)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم کسی ملک کے اندر مداخلت پر یقین نہیں رکھتے، کسی ملک کو یہ اختیار نہیں دیتے کہ ہمارے ملک میں مداخلت کرے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اگر کوئی ملک بات کرے تو اس میں کیا برائی ہے؟

اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے ساتھ ظلم و جبر ہو رہا ہے، پاکستان ایک خود مختار ریاست ہے لیکن قانون اور آئین کی بالا دستی ہونی چاہیے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے