خیبر پختونخوا میں فورسز کا آپریشن، 23 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید

WhatsApp Image 2024-05-27 at 9.21.45 PM

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 23 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ دہشتگردوں کے ساتھ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے 3 الگ کارروائیاں کیں اور مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا پتا لگایا۔مقابلے میں 5 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے 3 الگ کارروائیاں کیں اور مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا پتا لگایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 23 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ 5 جوانوں نے بھی مادر وطن کی حفاظت کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 26 مئی کو خفیہ اطلاع پر پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کیا گیا جس میں 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر کے ان کے ٹھکانے تباہ کیے گئے، کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے