کراچی میں آج رواں سال کا گرم ترین دن رہا
کراچی میں آج رواں سال کا گرم ترین دن رہا اور آئندہ روز درجہ حرارت میں مزید اضافےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.5 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کل شہر کے درجہ حرارت میں اضافےکا امکان ہے اور شہر کا پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل شہر کا موسم شدید گرم اور خشک رہےگا۔