ملالہ یوسفزئی کی ویب سیریز کا پہلا ٹیزر وائرل
ملالہ یوسف زئی کی برطانوی میوزیکل کامیڈی ویب سیریز کی پہلی جھلک جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ایکسٹرا کریکیولر‘ نامی فلم پروڈکشن ہاؤس سے پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھنے والی ملالہ یوسف زئی اب ویب سیریز ’وی آر لیڈی پارٹس‘ کے سیزن 2 میں نظر آئیں گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویب سیریز کا دوسرا سیزن آج سے امریکی اور برطانوی چینلز پر نشر کیا جائےگا، جس میں ملالہ یوسف زئی مختصر کردار میں دکھائی دیں گی۔