فلسطینیوں پر مظالم اور بالی ووڈ خانز کی خاموشی ،سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر زبردستی مسلط کی گئی جنگ کے دوران دلخراش مناظر و نسل کشی کے خلاف دنیا بھر سے غیر مسلموں نے بھی آوازیں اٹھائی ہیں، ایسے میں بالی ووڈ خانز کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی۔
بھارت کے متعدد ستاروں سمیت عام و خاص شخصیات بھی فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی اور فلسطین خصوصاً غزہ کے علاقے رفح میں جاری حالیہ بمباری اور اسرائیلی فوجیوں کی کارروائیوں کی مذمت کر رہے ہیں۔
خانز کی اسی خاموشی کے سبب شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں تینوں خانز کی خاموشی کو ہندو انتہا پسندوں کے ردعمل کے خوف سے منسوب کیا جا رہا ہے