سوناکشی سنہا اور ظہیراقبال کی شادی کتنے سال چلے گی ؟
سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کے چرچے ہورہے ہیں، ہر طرف اس جوڑے کی شادی کی خبریں شائع ہورہی ہیں۔بالی ووڈ انڈسٹری بھی سوناکشی اور ظہیر کی شادی پر بہت خوش ہے لیکن انتہا پسند ہندو دونوں کی شادی پر سیخ پا ہیں کیونکہ اداکارہ نے اپنے ہندو مذہب کے بجائے مسلمان لڑکے سے شادی کی ہے۔اس حوالے سے بھارتی یوٹیوبر کی ایکس پوسٹ آجکل توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔ جس میں اُنہوں نے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی سے متعلق اہم دعویٰ کیا تھا۔یوٹیوبر نے اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی 5 سال سے زیادہ نہیں چل سکے گی۔یوٹیوبر نے مزید کہا کہ اگر سوناکشی اور ظہیر کی شادی 5 سال سے زیادہ چل گئی تو میرا نام بدل دینا۔