پی ٹی آئی کا اپنی سوشل میڈیا پالیسی سے متعلق بڑا اعلان سامنے آگیا

تحریک انصاف نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے سوشل میڈیا سے متعلق پارٹی پالیسی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔سوشل میڈیا پر پارٹی کے مؤقف کے بعد نتائج کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا، آئندہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بیانات تصدیق کے بعد جاری کیے جائیں گے۔فیصلہ سیاسی کمیٹی کی جانب سے متنازع ٹوئٹ سے پیدا صورتحال کے پیش نظر کیاگیا۔
سیاسی کمیٹی کی جانب سے متنازع ٹوئٹ کا معاملہ لیگل کمیٹی کو بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سوشل میڈیا پالیسی کی منظوری رواں ہفتے بانی پی ٹی آئی سے لی جائے گی اور پالیسی کے مندرجات پر انہیں بریفنگ دی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے