ویڈیو بنانے پر تکرار،سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے یوٹیوبر کے قتل کا مقدمہ درج
کراچی کے علاقے سخی حسن میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے یوٹیوبر سعد احمد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ تیموریہ تھانے میں سعد احمد کے والد مختیار احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
گرفتارسیکیورٹی گارڈ، سیکیورٹی کمپنی اور موبائل مارکیٹ کے ذمے دار کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق عوامی تاثرات کی اجازت لینے کے باوجود سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے سعد کو قتل کر دیا۔