پی آئی اے کی خریدری،النہانگ گروپ کی سوا کھرب روپےسےزائدمیں خریدنے کی پیشکش

PIA

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی نجکاری کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت سامنےآگئی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی گروپ نےپی آئی اے کو سوا کھرب روپے سے زائد کی رقم میں خریدنے کی پیشکش کردی۔

النہانگ گروپ نے پی آئی اے کی خریداری کے لیے وزیر نجکاری، وزیر ہوا بازی، وزیر دفاع اور دیگر متعلقہ حکام کو ای میل ارسال کی جس میں گروپ نے قومی ائیر لائن کے 250 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے کی پیشکش بھی کی۔

گروپ کی نے پی آئی اے کے ملازمین کی چھانٹی نہ کرنے اور مرحلہ وار تنخواہوں میں 30 سے 100 فیصد اضافے کی بھی پیشکش کی۔

مزید برآں، گروپ نے پی آئی اے کے لیے ایک بہترین بزنس پلان پیش کرتے ہوئے ائیر لائن کے بیڑے میں جدید طیاروں کی شمولیت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پیشکش میں ایک اور اہم تجویز شامل ہے جس کے تحت پی آئی اے کو دیگر ائیر لائنز کے لیے انجینئرنگ اور مینٹیننس حب بنایا جائے گا، جس سے قومی ائیر لائن کی کارکردگی اور آپریشنز کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اس پیشکش کا مقصد پی آئی اے کو مالی طور پر مستحکم بنانا اور اس کی کارکردگی میں بہتری لانا ہے، تاہم اس فیصلے پر حکومتی سطح پر مشاورت اور مذاکرات کا عمل جاری ہے۔​

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے