ملک پر قبضہ مافیا اور ایکسٹینشن مافیا کا تسلط ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان
عوام کو ملک پرمسلط قبضہ اورایکسٹینشن مافیا کےخلاف نکلنا ہوگاورنہ آنے والی نسلیں بھی چیونٹیوں کی طرح زندگی گزارنے پر مجبور ہو جائیں گی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اوراپنےوکلا سے گفتگو
عمران خان نے گفتگو میں کہاملک پرقبضہ مافیا اور ایکسٹینشن مافیا کا تسلط ہے جو اپنے اقتدار اور قبضے کو طول دینے کے لیے ہرہتھکنڈا اپنا رہا ہے۔اس اقدام کی نہ آئین اجازت دیتا ہےاورنہ ہی سیاسی اخلاقیات اجازت دیتی ہے-
چھبیسویں آئینی ترمیم اور ایکسٹینشن کے لیے کی گئی قانون سازی اسی کا حصہ ہے-عوام،عدالتوں اور پارلیمنٹ کوروندا جا رہا ہے۔جو ایکسٹینشن دی گئی جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور عوام کے حقوق کا قتل ہے- ایکسٹینشن اور قبضے سے ادارے مضبوط نہیں کمزور ہوتے ہیں-
قوم اپنے لیے کھڑی ہو اور منظم ہو کر پرامن احتجاج کرے کیونکہ جب تک ملک میں “انصاف کا انقلاب” نہیں آئے گا تب تک جمہوریت نہیں ہو گی- انصاف کا انقلاب لانے کے لیے تمام لوگوں کو نکلنا ہو گا-