الیکشن کمیشن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم پر جرمانہ عائد کردیا
الیکشن کمیشن نےحافظ نعیم الرحمان پر جرمانہ عائد کردیا۔الیکشن کمیشن نےکراچی کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب گزشتہ روز جمع کرایا تھا۔ ڈی ایم او نے جواب کا جائزہ لینے کے بعد حافظ نعیم پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
حکم نامے کے مطابق ٹاؤن چیئرمین گلبرگ اور یوسی چیئرمین پر بھی 10، 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز حافظ نعیم الرحمان کے وکیل ایڈووکیٹ سیف الدین گفتگوکرتے ہوئےکہاکہ بنو قابل پروگرام میں شرکت پر حافظ نعیم کو الیکشن کمیشن کا نوٹس آیا تھا۔
ایڈووکیٹ سیف الدین نے کہا تھا کہ ہم نے نوٹس کا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا ہے۔جواب میں بتایا ہے کہ پروگرام غیر سیاسی تھا اور پورے پاکستان میں ہورہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جواب میں کہا ہے کہ اس پروگرام کا انتخابی عمل اور انتخابات سے کوئی تعلق نہیں۔
ایڈووکیٹ سیف الدین نےکہاکہ حیرت اور افسوس کی بات ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایسا نوٹس جاری کیا۔