چیف جسٹس کا سپریم کورٹ میں زیرالتوا 97 ارب روپےکے ٹیکس کیس نمٹانےکا فیصلہ
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں 97 ارب روپےکے ٹیکس کیس زیر التوا ہونے پر تشویش کا اظہارکردیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت زیرالتوا ٹیکس کیس نمٹانے سے متعلق اجلاس ہوا۔
اعلامیےکے مطابق اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر، اٹارنی جنرل، سلیم مانڈوی والا اور محسن عزیز نے شرکت کی۔
چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں 97 ارب روپےکے ٹیکس کیس زیر التوا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ سپریم کورٹ میں 3 ہزار496 ٹیکس کیس زیرالتوا ہونے پرتشویش ظاہر کی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےطویل عرصے سے زیرالتوا ٹیکس سے متعلق کیس نمٹانے کا فیصلہ کرلیا۔
اعلامیے کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ، ایف بی آر حکام اور معاشی ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی زیر التوا ٹیکس کیس جلد نمٹانے سے متعلق تجاویز پیش کرے گی۔