مفت وی پی این سروسز ختم، پی ٹی اے نے استعمال کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دیدی

VPN

پی ٹی اے کے بیان کے مطابق، سافٹ ویئر ہاؤسز، کال سینٹرز، فری لانسرز اور غیرملکی سفارت خانوں کے لیے وی پی این کا قانونی اور بلا تعطل استعمال یقینی بنانے کے لیے رجسٹریشن ضروری ہے، جو کہ پی ٹی اے اور پی ایس ای بی کی ویب سائٹس پر مفت دستیاب ہے۔

پی ٹی اے نے وی پی این صارفین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنا وی پی این https://ipregistration.pta.gov.pk پر رجسٹر کروائیں۔ مزید ہدایات اور رجسٹریشن کے مراحل کی معلومات پی ٹی اے کے سوشل میڈیا چینلز پر بھی فراہم کی گئی ہیں۔

گزشتہ روز انٹرنیٹ وی پی این بندش کی متعدد شکایات سامنے آئیں ۔ انٹرنیٹ صارفین حکومت کو تنقید اور طنز کا نشانہ بناتے رہے۔

یادرہے کہ حالیہ حکومتی اقدامات میں فائر وال کے ذریعے متعدد سوشل میڈیا سائٹس اور دیگر ویب سائٹس کو بلاک کیا گیا، جن میں سرفہرست ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) ہے، جو صرف وی پی این کے ذریعے ہی قابلِ رسائی تھی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان سمیت حکومتی اراکین اور وزرا بھی وی پی این کے ذریعے ہی ان بلاک شدہ سائٹس تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے