پارلیمنٹ چاہے تو سپریم کورٹ کا نام تبدیل بھی کرسکتی ہے،طلال چوہدری نے دھمکی دےدی

Talal Chaudhry

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے نجی ٹی وی کےپروگرام بار نکلے گی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا دنیا کی ساری بین الاقوامی طاقتیں اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات رکھنا چاہتی ہیں کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ اس ریاست میں سب سے اہم اسٹیبلشمنٹ ہے ۔

گفتگو میں مزید کہا پہلی عدلیہ تھی جو خود جج لگاتی اور ہٹاتی تھی ،پارلیمنٹ چاہے تو سپریم کورٹ کا نام تبدیل بھی کر سکتی ہے

پروگرام میں اینکر نے طلال چوہدری سےسوال کیا کہ ووٹ کو عزت دو کدھر گیا؟طلال چوہدری اس پر بھڑک گئے بولے آپ کے مشکل سوال ہمیں نوکری سے فارغ کروا دیں گے۔۔عمران خان کے بارے میں سوال کے جواب میں طلال چوہدری نے انکشاف کیا کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت عمران خان کو دھوکا دے رہی ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے