سردیوں میں مہنگی گیس کی جگہ سستی بجلی ملے گی، وزیر توانائی

owais laghari

وفاقی وزیر توانائی سرداراویس خان لغاری نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ کل وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرکے وعدہ پورا کردیا۔وفاقی وزیرتوانائی نے کہا کہ ہم نے فاضل بجلی کی قیمتیں انتہائی کم کردی ہے۔ صنعتوں سمیت تمام صارفین کو فی یونٹ 26 روپے ریلیف دیا جائے گا۔

اویس لغاری کامزید کہنا تھا کہ سستی بجلی سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی، سردیوں میں مہنگی گیس کی جگہ شہریوں کو سستی بجلی دستیاب ہوگی۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اس پیکج کو ایک بار آزمانا ضروری ہے۔ اگلے دو تین ماہ میں اس پیکج کے نتائج بھی سامنے آئیں گے۔

وفاقی وزیر توانائی کا یہ بھی کہنا تھا کہ این ٹی ڈی سی ماضی میں انتہائی بدانتظامی کا شکار رہی ہے۔ کمپنی کے منصوبے برسوں تاخیر کا شکار ہوئے۔ 4 ارب روپے لاگت کے منصوبے 14 ارب روپے میں مکمل ہوئے۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ این ٹی ڈی سی میں چند بنیادی نقائص موجود ہیں۔ کابینہ نے این ٹی ڈی سی کو 3 اداروں میں تقسیم کی منظوری دے دی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے