حکومت کی عمران خان کو مستقبل میں ممکنہ ریلیف سے متعلق یقین دہانیاں، بانی پی ٹی آئی کا انکار
حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان بار چیف مسلسل تعطل کا شکار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے24 نومبرکے احتجاج کی کال واپس لینے کیلئے آج اپنی رہائی کی خواہش کا اظہار کیا ہے لیکن حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے انکار کردیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو مستقبل قریب میں ممکنہ ریلیف سے متعلق کچھ یقین دہانیاں کرائیں لیکن بانی پی ٹی آئی نے اس پر اتفاق نہیں کیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اب حکومت نے پی ٹی آئی سے سنگجانی میں عوامی ریلی نکالنے اورپرامن طور پر منتشر ہونے کا کہا تاکہ اس کے بعد مذاکرات کی راہ ہموار ہوسکے۔اس معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے ان کی پارٹی کے رہنما ایک مرتبہ پھر مشاورت کرسکتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے ایک اہم رہنما کا کہنا ہے کہ وہ احتجاج کی کال واپس لینے کیلئے بانی کی فوری رہائی چاہتے ہیں جبکہ ایک وفاقی وزیر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پی ٹی آئی سے کہا گیا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ باضابطہ بات چیت کیلئے رضامندی کا اعلان کرے اور 24 نومبر کو احتجاج کی کال واپس لے۔