وزیراعظم شہباز شریف نےبشریٰ بی بی کے بیان کو پاکستان دشمنی قرار دے دیا۔

shahbaz shareef

وزیراعظم شہباز شریف نےبشریٰ بی بی کے بیان کو پاکستان دشمنی قرار دے دیا۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ جو ہاتھ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی میں رکاوٹ بنے گا قوم اس ہاتھ کو توڑ دے گی۔سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو وہ کیا کہیں گے کہ پاکستان کے عوام، حکومت اورسیاستدان کیسے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس فطرت کے لوگوں کو اندازہ نہیں کہ ان کے بیان سے پاکستان کوکتنا نقصان ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نفرتوں کے بیچ بوئے جارہے ہیں۔ذاتی اور سیاسی مفاد کی خاطربیانات دیے جارہےہیں، یہ کیسا سیاسی مفاد ہے جوپاکستان کے اعلیٰ ترین مفاد کو کاٹ رہا ہے۔

وزیر اعظم نے مزیدکہا کہ کسی کو پاکستان کے مفادات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں کہ یہ آپ کس شخص کو لے آئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے