دہشتگردی کو ختم کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے،وزیراعظم

shahbaz shareef

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے ہمارا عزم پختہ ہے، دہشت گردی کی لعنت ختم کیے بغیر  چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

لاہور میں میری ٹائم سکیورٹی ورک شاپ سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردی کو  مٹانےکا عزم غیر متزلزل ہے، ہماری  سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف روز قربانیاں دے رہی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار لوگ شہید  اور معیشت کو 3 ارب ڈالرکا نقصان ہوا، جب تک دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ نہیں کرلیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2018  میں ہم نے دہشت گردی کے ناسورکا مکمل خاتمہ کردیا تھا، بدقسمتی سے دہشت گردی کے ناسور نے اب دوبارہ سر اٹھا لیا ہے ، حکومت اور افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاک بحریہ ہر طرح کےچیلنجز سے نبردآزما ہونے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، پاک بحریہ کے بہادر افسر اور جوان پاکستان کی سمندری حدود کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ  آج کے دور میں بلیو اکانومی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، پاک بحریہ سمندری وسائل سے استفادےکے لیے اقدامات کر رہی ہے، چین بھی بحری شعبے میں بھرپور تعاون کے لیے تیار ہے۔

دہشتگردی کی لعنت ختم کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے: وزیراعظم

Pause

Unmute

Progress: 0%

Remaining Time-1:20Fullscreen

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے