امپورٹڈ حکومت کی تحریک انصاف کے ہیڈ آفس پر چڑھائی ۔۔ عمران خان کا جیل سے سخت بیان

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی دفترسیل کر دیا گیا۔

سی ڈی اے نے پی ٹی آئی کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے عمارت کے اردگرد کا کچھ حصہ گرا دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کیا گیا، عمارت کی ایک منزل غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دفتر کو سیل کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔ انتخابات سے پہلے انتخابی نشان چھین لیا گیا اور اب دفتر چھینے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب یہ نہیں ہوسکتا کہ بندوق ساتھ رکھ کر مذاکرات کیے جائیں۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر مغل میرے ساتھ کھڑے تھے جنہیں پولیس نے اچانک گرفتار کر کے سفید رنگ کی گاڑی میں بٹھایا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ سی ڈی اے کا آپریشن رات کی تاریکی میں کیوں ہوا؟ جس طرح غزہ میں آپریشن ہورہا ہے اُسی طرح پی ٹی آئی کے خلاف آج آپریشن کیا گیا اور رات کی تاریکی میں اسرائیلی فورسز نے جیسے غزہ فتح کیا اُسی طرح سی ڈی اے نے سیکریٹریٹ کو سیل اور منہدم کر کے علاقے فتح کرلیا۔

عمر ایوب نے کہا کہ اگر اعتراض ہے تو ہم سے رابطہ کر کے مہلت دی جاتی، جس پر ہم دستاویزات سامنے رکھتے، اچھے ماحول میں بات ہوسکتی تھی لیکن نہیں کیونکہ عمران خان پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی اور حقیقی آزادی کی بات کررہے ہیں، تو یہ بات حکومت اور کئی شخصیات کو اچھی نہیں لگ رہی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم اس عمل کی مذمت کرتے ہیں، قومی اسمبلی میں اس معاملے کو اٹھائیں گے، یہاں میرا اور بیرسٹر گوہر کا استحقاق مجروح ہوا ہے، ہم سی ڈی اے افسران اور آئی جی کو استحقاق کمیٹی میں طلب کر کے جواب مانگیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے