حکومت کی من مانیاں، پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب ، اسٹیٹ بینک نے زرِمبادلہ کے ذخائر کی تفصیلات بتا دیں
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتا یا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے، اعدادو شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 مئی کو ختم ہفتے میں 4.1 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔اس کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 مئی تک 14.58 ارب ڈالر رہے۔
اس کے علاوہ سٹیٹ بینک کے ذخائر 2.1 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.15 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.25 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.42ارب ڈالر رہے۔