سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر
سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی۔درخواست عابد زبیری، شفقت محمود، شہاب سرکی، اشتیاق احمد خان، منیر کاکڑ و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ مجوزہ آئینی ترمیم کوغیرآئینی قراردیا جائے۔
درخواست میں مجوزہ آئینی ترمیم کواختیارات کی تقسیم اورعدلیہ کی آزادی کیخلاف قرار دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔