حکومتی اتحادیوں نے بھی آئینی ترمیم کا مسودہ نہ ملنے کا شکوہ کردیا
ایم کیوایم پاکستان کےرہنمافاروق ستارنےقومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئےکہاکہ اگرمسودہ نہیں تو ورکنگ پیپر خصوصی کمیٹی اجلاس میں دیا جانا چاہیئےتھا۔ اپوزیشن کا۔گلہ ہے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔ بطور اتحادی ہمیں بھی تحفظات ہیں۔ جب ہم توجہ دلاتے ہیں تواسحاق ڈاراوراعظم نذیرآتے ہیں پھرہمارے ساتھی ان سے بات کرتے ہیں ۔
ڈاکٹر فاروق ستارنے مزیدکہاخصوصی کمیٹی بنائی گئی ایک اچھا موقع تھا۔اس اجلاس کے مقاصد واضح تھے کہ آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے۔ آئینی ترامیم کے مندرجات میڈیا پر آ چکے تھے۔یہ طے ہو گیا کہ اتوار کے روز اسے لایا جائے گا۔ خصوصی کمیٹی بن گئی تھی تو اس میں ڈرافٹ یا ورکنگ پیپر لانا چاہیے تھا۔پی ٹی آئی اراکین کو بھی شائد کچھ تجاویز پر اعتراض نہیں تھا