ایپل نے آئی فون 18کا نیا فیچر متعارف کردیا
آئی فون صارفین کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ایپل نے آئی فون 18 کا نیا فیچر لاؤنچ کردیا۔
فون میں نئی خصوصیات سے صارفین اب ایپ آئیکونز کو کہیں بھی اپنی مرضی کے مطابق رکھ دسکتے ہیں۔یہ خصوصیت ہوم اسکرین کو مزید خوبصورت بنا سکتی ہے۔نیا فیچرلےآؤٹ کی بھی اجازت دیتاہے جووال پیپرز کوفریم کرسکتا ہے یا اپنے مطابق کوئی بھی منفردڈیزائن بناسکتاہے۔
ایپل صارفین اپنے ایپ آئیکونز کے رنگ اور ڈیزائن کوبھی تبدیل کرسکتے ہیں۔انہیں دوبارہ سائزبھی دے سکتے ہیں۔اپنے آئیکونز کے نام دکھانے ہیں یا نہیں اس کو بھی ایڈٹ کیا جاسکتا ہے۔
کنٹرول سینٹر کو بھی نئے سرے سے ڈیزائن کیا گیا۔صارفین لاک اسکرین پر ڈیفالٹ فلیش لائٹ اور کیمرہ بٹن کو اپنے ضرورت کےمطابق کنٹرولزسے تبدیل کرسکتے ہیں۔
تصاویر،یاد دہانی اورفٹنس جیسی بلٹ ان ایپس کوپرسنل رکھنےکےلیےبھی اسے ڈیزائن کیا گیا۔تصاویرایپ اب ایک مربوط منظر پیش کرتی ہے جس میں مختلف تھیمز سےخودتصاویرکوتشکیل دیا جاسکتا ہے۔
ان اپ ڈیٹس کے ساتھ آئی فون18 صارفین کواپنےآئی فون کےتجربے کو زیادہ ذاتی اور مزید محفوظ بھی بنایا جاسکتا ہے۔