اب ایک ہی آپشن ہے کہ ہمیں قتل کردیں، رؤف حسن نے آخری وارننگ دے دی

rauffff

اب ایک ہی آپشن ہے کہ ہمیں قتل کردیں، رؤف حسن نے آخری وارننگ دے دی

تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ اب ان کے پاس ایک آپشن ہے کہ ہمیں قتل کردیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ ہمارے سیکریٹریٹ پر رات کو نقب لگائی گئی، جو دن کے اجالے میں کام نہیں کرسکتے وہ رات کے اندھیرے میں کرتے ہیں۔

رؤف حسن نے کہا کہ اقوام متحدہ وفد کی موجودگی میں پارٹی سیکریٹریٹ پر چھاپا مارا گیا، عالمی وفد کی گاڑیوں کو چیک کیا اور نفرت کا اظہار کیا گیا، 2 سال سے ریاستی جبر و ظلم سے نکل کر آئے ہیں۔

رؤف حسن نے کہا کہ انہوں نے اپنا رویہ برقرار رکھا اور اس میں شدت بھی آتی رہی، فسطائی ریاست کے جو ہتھکنڈے تھے انہیں آزما کر دیکھ لیا، الیکشن میں پاکستان کی عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ مظالم کے باوجود پی ٹی آئی اور بانی چیئرمین زیادہ مقبول ہوئے، تحریک انصاف مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے، گزشتہ شب کے غیر قانونی ایکشن کی مذمت کرتے ہیں ، رات کے واقعے کی ذمہ داری انہیں افراد پر ہے جو حکومت کے ذمہ دار ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے