گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو دن میں تارے دکھا دیئے، 15 دن کا الٹی میٹم

ali-amin-4

گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو دن میں تارے دکھا دیئے، 15 دن کا الٹی میٹم

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ذمے داروں کو عوام مسترد کر دیں، اپنا حق لینا ہم جانتے ہیں، 15 دن بعد بتاؤں گا کہ صوبہ کس کا ہے؟ بٹن کس کا ہے؟ بجلی کس کی ہے؟

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم ان کے پابند یا غلام نہیں ہے، ان کے رویے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑ رہا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنی اصلاحات کر رہے ہیں، معیشت کو خود بہتر بنائیں گے، یہ ہمیں نہیں بلا رہے، ایس آئی ایف سی میں ہم ان کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ بجٹ عوام دوست ہو گا، ہم میں اتنی اہلیت ہے کہ اپنے وسائل بروئے کار لا سکتے ہیں، ہماری تیاری مکمل ہے اس لیے وفاق سے پہلے بجٹ پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اپنے صوبے کے شیئر پر ہم بالکل سمجھوتہ نہیں کریں گے، اگر انہیں لگتا ہے کہ ہمارے پاس ڈائریکٹ انویسٹر نہیں آئے گا تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم ان سے زیادہ انویسٹرز لا سکتے ہیں، اگر انہیں ہماری ضرورت نہیں تو ہمیں بھی ضرورت نہیں، ہماری تیاری مکمل ہے اس لیے وفاق سے پہلے بجٹ پیش کر رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے