بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے آپ کا لیڈر نہ جھکے گا نہ ہی بکے گا، حلیم عادل شیخ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کا پیغام ہے کہ آپکا لیڈر نہ جھکے گا اور نہ ہی بکے گا۔
سانگھڑ میں کارکنوں سے خطاب میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ڈیلر نواز شریف اور آصف زرداری کی طرح کا لیڈر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بےگناہ جیل میں بند ہیں، ان کا وہاں سے پیغام ہے کہ آپ کا لیڈر نہ جھکے گا نہ ہی بکے گا۔