نواز شریف 6 سال بعد ایک بار پھرمسلم لیگ ن کے صدر منتخب

عدالت نے نواز شریف کی درخواست فوری منظور کرلی

سابق وزیراعظم نواز شریف 6 سال بعد ایک بار پھر پارٹی کے صدر بن گئے۔

(ن) لیگ کے سابق صدر شہباز شریف کے پارٹی عہدے سے استعفے کے بعد نئے صدر کے چناؤ کے لیے الیکشن ہوا جس میں پارٹی صدر کے عہدے کیلئے نواز شریف کے 8 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، نواز شریف کے چاروں صوبوں سے الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے بھی نواز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائےگئے، سندھ سے (ن) لیگ کے صدر بشیر میمن، خیبرپختونخوا سے امیر مقام اور بلوچستان سے سردار یعقوب نے نواز شریف کے کاغذات جمع کرائے۔

پارٹی صدر کے  امیدوار کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت صبح  10 سے 12بجے تک کا تھا، جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ دن2 بجے تک کی گئی۔

پارٹی چیف الیکشن کمشنر رانا ثنا اللہ نے تجویز کنندگان اور تائید کنندگان کو طلب کیا اور نواز شریف کے کاغذات کی جانچ کی۔

بعد ازاں نواز شریف کے پارٹی صدر کے لیے کاغذات منظور کرلیے گئے اور وہ بلامقابلہ (ن) لیگ کے صدر منتخب ہوگئے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے