نیب کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کا چیف جسٹس سے مکالمہ

نیب کیس کی سماعت کے دوران عمران خان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے کہا کہ "چیف جسٹس صاحب! جیل میں ون ونڈو آپریشن ہے،جس کو ایک کرنل صاحب چلاتے ہیں،آپ ان کو آرڈر کریں کہ مجھے قانونی ٹیم سے ملاقات کرنے دیں، وہ ملاقات نہیں کرنے دیتے، کرنل صاحب مجھے قانونی ٹیم سے ملاقات کرنے نہیں دیتے،مجھے یہاں قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے،میرے پاس مقدمہ کی تیاری کا کوئی مواد نہیں اور نہ ہی لائبریری کی سہولت موجود ہے۔بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سے مزید کہا کہ میں اپ سے ایک گزارش کرنا چاہتا ہوں ! بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ہماری درخواستیں اپ کے پاس زیر التواء ہیں-ایک 9 مئی کا کیس ہے ہم نے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کر رکھی ہے – دوسرا مقدمہ آٹھ فروری کے انتخابات میں تاریخی ڈاکے کا ہے , آپ مہربانی فرما کر ان مقدمات کو جلد مقرر کریں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے