عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کے دام کم ہوگئے
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت کم کر دی گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کی کمی سے 2335ڈالر کی سطح پر آگئی۔کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1700روپے کی کمی سے 241200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1280روپے کی کمی سے 206790روپے کی سطح پر آگئی