سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار کی بڑی کمی
سونے کی فی تولہ قیمت میں5 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مسلسل دو دن اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔
گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 800 روپے تھی، جو 5 ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 286 روپے کی کمی ہوئی۔ جو اب 2 لاکھ 38 ہزار 169 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 50 ڈالرز کی کمی ہوئی، جو پہلے 2 ہزار 716 ڈالر فی اونس تھا اور اب 2 ہزار 666 ڈالرز ہے۔