بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس 17 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 17 دسمبر کو کرے گا، اس سماعت میں شواہد ریکارڈ کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ ماہ توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کی 17 دسمبر کو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ آئندہ سماعت پر شواہد و گواہوں کے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔