خاور مانیکا کی دھلائی دہشتگردی قرار ۔ مقدمہ درج
اسلام آباد کچہری میں خاور مانیکا پر تشدد کے خلاف تھانہ رمنا میں ایف آئی آر درج کر لی گئی، مقدمہ نعیم حیدر پنجھوتہ، اعجاز بٹر اور دیگر پی ٹی آئی وکلا پر درج کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ خاور مانیکا پر گزشتہ روز پی ٹی آئی وکلا نے حملہ کیا تھا۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان عدت کیس کے دوران کمرہ عدالت کے باہر پی ٹی آئی وکلا اور کچھ نامعلوم افراد جمع ہو گئے، وکلا اور نامعلوم اشخاص کی جانب سے نعرے بازی شروع کر دی گئی، جیسے ہی خاور مانیکا کمرہ عدالت سے باہر آئے تو پی ٹی آئی وکیل ایڈووکیٹ برکی نے باآواز للکارا اور کہا کہ آج اس نے ہمارے قائد عمران خان کے خلاف گواہی دی ہے اسے زندہ نہیں چھوڑیں گے۔ ایڈووکیٹ برکی کی جانب سے خاور مانیکا کو گردن پر زور دار مکا مارا گیا، ایڈووکیٹ نعیم پنجھوتہ اور اعجاز بٹر نے بھی زور دار مکے مارے، پی ٹی آئی وکلا خاور مانیکا اور ساتھیوں کو روک کر لاتوں اور گھونسوں سے مارتے رہے، پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے پولیس اہلکار سے اسلحہ چھین کر چلانے کی کوشش بھی کی گئی اور پولیس نے بہت مشکل سے اسلحہ واپس لیا اور پی ٹی آئی وکلا نے پولیس اہلک اروں کو بھی زد و کوب کیا۔