کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستان فینز زونز کی ٹکٹوں کا اعلان

WhatsApp Image 2024-05-30 at 2.13.07 PM

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان فینز زونز کی ٹکٹوں کا اعلان کردیا

تمام وینیوز کے لیے فینز زونز کی ٹکٹیں 30 سے 45 آسٹریلین ڈالر تک مقرر کی گئی ہیں اور میلبرن ون ڈے کے لیے پاکستان فینز زون کی ٹکٹ 30 ڈالر کی ہوگی۔

اس کے علاوہ ایڈیلیڈ اور پرتھ ون ڈے میچز کی ٹکٹیں 45 ڈالر کی ہیں جو پری سیل میں 39 ڈالر میں بک کی جاسکتی ہیں جب کہ  برسبین اور سڈنی میں پاکستان فینز زونز کی ٹکٹ کی قیمت 30 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

ہوبارٹ میں پاکستان فینز زون کی ٹکٹ کی قیمت 45 ڈالر مقرر ہے جو پری سیل میں 39 ڈالر کی بک کی جاسکتی ہیں۔

ٹکٹوں کی پری سیل 4 جون سے شروع ہوگی جس کے لیے 3 جون تک رجسٹر کرنا لازمی ہے، بغیر رجسٹریشن کے ٹکٹوں کی جنرل سیل 14 جون سے شروع ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کونومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے