مزار قائد کی سیکیورٹی میں اضافہ مگر کیوں؟؟

WhatsApp Image 2024-06-03 at 8.11.02 PM

مزار قائد کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلیے مزار پر نئے جدید کیمرے نصب کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔61 ایکڑ کے رقبے پر پھیلے بانی پاکستان کے مزار پر سیکیورٹی کومربوط اورمزید بہتربنانے کے لیے نئے کیمروں کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا، پرانےکیمروں کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے نئے 153 بلٹ کیمرے نصب کیے جارہے ہیں۔اس سے قبل مزارقائد پرسیکیورٹی کے لیے 48 کیمرے نصب تھے، جن کے ذریعے خارجی وداخلی دروازوں کے علاوہ مزار قائد کے گنبد کے اطراف سبزہ زارسمیت دیگرمقامات کی نگرانی کی جاتی تھی،تاہم نئے کیمروں کی تنصیب کے بعد اب ہر زاویے سے مزارقائد کی سیکیورٹی ونگرانی ممکن ہوسکے گی۔ نئے کیمروں کی تنصیب کے بعد مزار قائد پر لگنے والے کیمروں کی تعداد 201 تک پہنچ جائے گی، 5 میگا پکسل کے نئے بلٹ کیمروں کی تنصب کا کام شروع کردیا گیا،جوکچھ عرصے میں مکمل کردیا جائےگا۔مزارکے دوگیٹس باب ایمان(وی آئی پی گیٹ)،باب اتحاد(نمائش گیٹ) پر وفود اورشہریوں کی آمدروفت کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، جس کے لیے 7 واک تھروگیٹس استعمال کیے جاتے تھے، جن میں اب اضافہ کر کے انہیں 9 تک کیا جارہا ہے، کیونکہ عموما قومی دنوں پر مزارقائد پرع شہریوں کا رش بڑھ جاتا ہے،ان نئے اوراضافی گیٹس کی تنصیب سے مزارقائد آنے والے افراد کی بہتراندازمیں اسکریننگ بھی ممکن ہوسکے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے