لندن میں پی ٹی آئی سپورٹرز کا قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف احتجاج
پی ٹی آئی حامیوں نےلندن میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف نامناسب الفاظ کا استعمال بھی کیا،جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مظاہرین نےقاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔گاڑی میں موجود قاضی فائز عیسیٰ اوران کی اہلیہ نے منہ چھپا دیا۔مظاہرین نے گاڑی کی کھڑکیوں کوتوڑنے کی کوشش بھی کی اور نعرے لگاتے ہوئے گاڑی ساتھ بھاگے۔
پی ٹی آئی سپورٹرز نے مبینہ طور پراس وقت احتجاج کیا جب سابق چیف جسٹس مڈل ٹیمپل میں تاریخی تقریب میں شرکت کر رہے تھے۔
لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کودی آنر ایبل سوسائٹی آف دی مڈل ٹیمپل کی جانب سے منگل کوعشائیے میں مدعو کیا گیا ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ پہلے پاکستانی جج ہیں جنہیں تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی۔
لندن میں پی ٹی آئی حامیوں کی جانب سے کسی جج کو ہراساں کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، گزشتہ سال توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور کو بھی اسی طرح کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا تھا