پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی ایک اور بولڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکردی

alizay shah

بولڈ تصاویر اور ویڈیوز پر تنقید کے بعد معروف پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ٹھان لی ہے کہ وہ کسی کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے جو چاہیں گی وہ کریں گی۔ اسی لئے انہوں نے مزید اپنی بولڈ ویڈیوز شیئرکردی۔

علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک اور بولڈ ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ انتہائی بے باک انداز میں دکھائی دےرہی ہیں۔ان کے جسم پر ایک ٹیٹو بھی نظر آرہا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں علیزے شاہ نے لکھا، ’جہاں آپ کو سچی محبت ہوجائے‘۔

لیکن اس بار علیزے شاہ نے سوشل میڈیا صارفین کو بولنے کا موقع نہیں دیا بلکہ اس بار بھی علیزے شاہ نے اپنا کمنٹ سیکشن بند رکھا۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ اداکارہ اپنے لباس کے حوالے سے تنازعے میں گھِری ہوں، وہ تواتر کے ساتھ مختصر لباس میں اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے