وزیردفاع کےساتھ لندن بدتمیزی،حکومت نےواقعے کا نوٹس لے لیا

khawaja asif

حکومت پاکستان  نے وزیردفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کا نوٹس لے لیا۔لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو واقعے پرپولیس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔ حکومت نے ہائی کمیشن کوہدایت کی کہ واقعہ انتہائی سنگین ہے لہٰذا برٹش ٹرانسپورٹ پولیس سے رابطہ کرکے تحقیقات کرائی جائے۔

وزیردفاع خواجہ آصف کو گالیاں اور چاقو حملے کی دھمکی دینے کا واقعہ منگل کو ہیتھرو ائیرپورٹ کے قریب پیش آیاتھا۔خواجہ آصف اس وقت لندن میں ہی ہیں

واضح  رہے کہ لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو گالیوں اور چاقو حملے کی دھمکیوں کی ویڈیو آج منظر عام پر آئی ہے جس میں لندن گراؤنڈاسٹیشن پر نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں چاقو حملے کی دھمکی دی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے