کراچی میں 4 روز کیلئے شارع فیصل اور کارساز کے اطراف اسکولز بند رکھنے کی سفارش
کراچی میں 19 سے 22 نومبر تک شارع فیصل اور کارساز کے اطراف میں اسکول بند رکھنے کی سفارش کردی گئی۔
کراچی میں بین الاقوامی نمائش سے متعلق سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر ڈی آئی جی ٹریفک نے کمشنر کراچی کو 19 سے 22 نومبر تک شارع فیصل اور کارساز کے اطراف واقع تمام اسکول بند رکھنے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ نے خط میں شارع فیصل اور کارساز کے اطراف تمام اسکولز 4 روز تک بند رکھنے کی درخواست کردی۔خط میں کہا گیا ہے کہ اسکول کھلنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے لہٰذا شارع فیصل اور کارساز کے اطراف 19 سے 22 نومبر تک اسکول بند رکھے جائیں۔
خط میں کہا گیا کہ اسکولوں کی بندش سے نمائش کے دوران ٹریفک کی روانی بہتر ہوسکتی ہے۔