پاکستانی مداح نے کنسرٹ میں میکا سنگھ کو کروڑوں مالیت کے قیمتی تحائف دے دیے

mega singh

بالی وڈ کے معروف گلوکار میکا سنگھ کو  کنسرٹ میں پاکستانی مداح نے کروڑوں مالیت کے قیمتی تحائف دے دیے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارامریکا میں کنسرٹ کے دوران پاکستانی مداح کی جانب سے قیمتی تحائف دیے گئے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں میکا سنگھ کو اسٹیج پر یہ تحائف وصول کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میکا سنگھ جب اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے تو پاکستانی مداح نے ہجوم سے چین لہرا کر گلوکار کی توجہ حاصل کی۔ اس کے بعد وہ مداح اسٹیج پر میکا کے پاس آیا اور تحائف پیش کیے۔ اس  نے  سونے کی چین میکا کے گلے میں پہنائی۔قیتمی گھڑی پیش کی اورہیروں کی انگوٹھیاں بھی دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان تحائف کی مجموعی مالیت تقریباً 3 کروڑ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔

میکا سنگھ نے اپنے مداح کے اس جذبے کو سراہا اور ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ انہوں نے ویڈیو کے ساتھ دل والے ایموجیز اور کیپشن لکھا’ میرے بھائی، اس خوبصورت تحفے کے لیے شکریہ’۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے