عمران خان اور ان کے حواریوں نے ہر قدم ملک کو نقصان پہنچانے کیلئے اٹھایا، عطا تارڑ

Minister of Information

وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے حواریوں نے ہر قدم ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے اٹھایا۔ایک جماعت نے منظم سازش کے ذریعے 9 مئی کے حملے کیے۔ان حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔

وزیر اطلاعات نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیجز جاری کیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے پیغامات موجود ہیں۔پی ٹی آئی عہدیداروں کو 9 مئی کے لیے ہدایات دی گئیں۔یہ ایسا بیانیہ بنانا چاہتے تھے کہ مشتعل ہوکر فوجی تنصیبات پر حملہ کیا جائے۔یہ کہتے ہیں کہ ہم نے حملہ نہیں کیا، تو کیا جنوں نے یہ واقعات کیے؟

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ریکارڈ کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا اور نہ اسے مٹایا جاسکتا ہے، 9 مئی کو قومی سلامتی کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی جس کے تمام شواہد ان ویڈیوز میں عوام کے سامنے آچکے ہیں۔ اب ان کیسز کا فوری طور پر فیصلہ ہونا چاہیے اور نہ صرف ان کیسز کا فیصلہ کیا جانے چاہیے بلکہ ان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ زیر التوا تمام جوڈیشل کیسز کا جلد سے جلد فیصلہ کیا جانے چاہیے اور دشمنوں کے ایجنڈے کو فروغ دینے والوں ان ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بار بار اس بات کو دہرایا جاتا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لے کر آئیں۔اب یہ سامنے لے آئیں ہیں، بیانات آچکے ہیں۔یہ ملک دشمن ہیں اور پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان شواہد کی روشنی میں تحریک انشتار کے تمام لوگوں کو معافی مانگنی چاہیے۔ان مقدمات کا سامنا کریں کیونکہ اب تمام ثبوت قوم کے سامنے آچکے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے