چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ، بھارت کی جانب سے پاکستان کی تجویز نہ مانے جانے کا امکان

ICC

بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کی پیشکش ماننے پر ہچکچاہٹ کا شکار ہے، پاکستان نے آئی سی سی ایونٹس نیوٹرل وینیوزپر کرانے کی تجویزدی ہے لیکن بھارت میں سکیورٹی مسائل نہ ہونے کی وجہ سے تجویز نہ ماننے کا امکان ہے۔

چیمپئنز ٹرافی پر بھارت کی جانب سے پاکستان کی تجویز نہ مانے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کی پیشکش ماننے پر ہچکچاہٹ کا شکار ہے، پاکستان نے آئی سی سی ایونٹس نیوٹرل وینیوزپر کرانے کی تجویزدی ہے لیکن بھارت میں سکیورٹی مسائل نہ ہونے کی وجہ سے تجویز نہ ماننے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہائبرڈ ماڈل نہ ماننے کی صورت میں آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے شفٹ کرنے کا عندیہ دیا ہے جب کہ پاکستان نے بھارت سے تحریری ضمانت مانگی ہے، تحریری ضمانت نہ ملنے پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی یا بھارتی بورڈ کی جانب سے پاکستان کی تجاویز پرکوئی رابطہ نہیں ہوا ، پاکستان کی تجاویز زیر غور ہیں، ابھی ان پر فیصلہ نہیں ہوا ، ان تجاویز پر اگلے چند روز میں بات چیت متوقع ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے