تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار ریحانہ ڈار کی بڑی کامیابی
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار ریحانہ ڈارکی درخواست پرالیکشن کمیشن نے این اے 71 کا نتیجہ روک کر روپرٹ طلب کرلی۔
کورٹ میں وکیل ریحانہ ڈار نے جج سے کہا کہ فارم 45 کے مطابق ہم 50 ہزار کی لیڈ سے جیت چکے تھے لیکن آر او کی جانب سے بنائے گئے فارم 47 میں ہمیں 47 ہزار ووٹوں سے ہروا دیا گیا۔
وکیل ریحانہ ڈار کی بات سنتے ہوئے جج نے الیکشن کمیشن کو این اے 71 کا نتیجہ روکنے کا حکم دیااور 14 فروری تک رپورٹ طلب کرلی۔