انتخابات کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی کی صورتحال ہے، ہنڈریڈ انڈیکس میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھی گئی، جس میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، ہنڈریڈ انڈیکس باسٹھ ہزار سے پوائنٹس سے بھی اوپر چلاگیا، پچھلے کئی روز سے اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان تھا، مارکیٹ چھیاسٹھ ہزار پوائنٹس سے گر کر آہستہ آہستہ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگئی تھی۔